فلسطین میں اسرائیل کی ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہے، اسرائیلی فوج نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ پر حملے کرکے مزید 30 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صہیونی طیاروں کی بمباری سے 30 بے گھر فلسطینی شہید ہوئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں خوراک کا بحران بھی انتہائی خطرناک شکل اختیار کرچکا ہے جبکہ اسرائیلی فوج کی بمباری سے کئی زخمی افراد عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی حملوں میں اب تک شہید فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 39 ہزار 500 تک پہنچ گئی ہے جن میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہیں۔
غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 91 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

