English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

نئی نسل میں کینسر کی شرح میں اضافے کا انکشاف

القمر

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ماہرین کے ایک نئے مطالعے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ موجودہ نسل کے نوجوانوں میں کینسر کی شرح بڑھ رہی ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ کینسر کی 34 معروف اقسام میں سے 17کی پے در پے نوجوان نسلوں میں تشخیص ہو رہی ہے۔ محققین نے مثال دیتے بتایا کہ 1990 ء میں پیدا ہونے والے لوگوں میں لبلبے، گردے اور چھوٹی آنت کے کینسر کی شرح 1955 ء میں پیدا ہونے والے لوگوں کے مقابلے میں 3گنا زیادہ ہوگئی ہے۔امریکن کینسر سوسائٹی میں سرویلنس اور ہیلتھ ایکویٹی سائنس کے سینئر سائنس دان اور سرکردہ محقق ہیونا سنگ کا کہنا تھا کہ یہ نتائج بعد کی نسلوں میں کینسر کے بڑھتے خطرے کے شواہد میں اضافہ کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر شروع ہونے والے کولوریکٹل کینسر اور چند مٹاپے سے وابستہ کینسر، کینسر کی اقسام کی ایک وسیع رینج کا احاطہ کرتے ہیں۔اقوام متحدہ کی ایک رپورٹ کے مطابق 2050 میں سرطان کے مریضوں کی متوقع تعداد ساڑھے 35لاکھ ہوگی،جو 2022 ء میں 20لاکھ تھی۔ تمباکو ، شراب نوشی، مٹاپا اور فضائی آلودگی اس کا بنیادی سبب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے