English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم رکوانے میں عملی کردار ادا کرے،گورنر پختونخوا

پشاور: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم رکوانے میں عملی کردار ادا کرے۔

گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے پیغام میں کہا کہ پانچ اگست 2019 کو بھارت کا یکطرفہ اقدام کشمیریوں کی نسل کشی کا گھنانا فعل تھا، آج کے دن 5 سال قبل کشمیر کی خصوصی حیثیت کا خاتمہ کرکے ظلم کی ایک نئی داستان رقم کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانیت سوز مظالم رکوانے میں عملی کردار ادا کرے، اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق عالمی مسئلہ کشمیر کا حل یقینی بنائے، بھارتی ظلم و جبر کیخلاف کشمیری عوام کے جذبہ و حوصلہ کو سلام پیش کرتا ہوں۔

فیصل کریم کنڈی کاکہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کے عوام شروع دن سے مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام کے ساتھ ہیں اوررہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے