English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان میں چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر المظفر 7 اگست بدھ کو ہوگی

افغانستان میں شوال کا چاند نظر آگیا، کل عید الفطر منائی جائے گی

لاہور:پاکستان میں صفر المظفر کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے نئے اسلامی مہینے کا آغاز 7 اگست بدھ کو ہوگا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق ماہ صفر المظفر 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت کمیٹیوں کے اجلاس زونل  دفاتر میں ہوئے، جس میں محکمہ موسمیات اور سپارکو کے حکام نے بھی شرکت کی۔

زونل رویت ہلال کمیٹیوں کو ملک بھر سے چاند دکھائی دینے کی ایک بھی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ماہ صفر کا چاند دکھائی نہ دینے کا اعلان کردیا۔

بعد ازاں  وزارت مذہبی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق چاند نظر نہ آنے کے باعث کل 6 اگست بروز منگل کو محرم الحرام کا تیسواں دن ہوگا اور یکم صفر المظفر 1446 ہجری 7 اگست بروز بدھ کو ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے