English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی؛ جماعت اسلامی کے دھرنے کا بارہویں دن، شرکا کی تعداد میں مسلسل اضافہ

القمر

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جماعت اسلامی کا بجلی قیمتوں میں اضافے، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں، پیٹرول اور گیس کی قیمتوں میں اضافے اور مہنگائی کے خلاف احتجاج بارہویں روز بھی جاری ہے جب کہ اس دوران ملک بھر سے آنے والے قافلوں کی وجہ سے دھرنے کے شرکا کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے۔

منگل کے روز دھرنے کے شرکا نے معمول کے مطابق نماز فجر پنڈال میں ادا کی، جس کے بعد شرکاء کی تواضع نان اور حلوے سے کی گئی، دھرنے میں شریک کارکن اور دیگر شرکا کا جوش و خروش بھی بڑھتا جا رہا ہے اور شرکا اپنے مطالبات کے لیے تازہ دم نظر آ رہے ہیں۔

دھرنے کے مقام پر کارکنوں اور دھرنے کی انتظامیہ کی جانب سے پنڈال اور اطراف میں صفائی اور ٹریفک کو رواں رکھنے کا عمل بھی بدستور جاری ہے۔

جماعت اسلامی کے احتجاجی دھرنے کے شرکاء کی جانب سے حکومت کے خلاف نعرے کا بھی سلسلہ جاری ہے ، حکومت کی جانب سے تاحال مذاکرات کے حوالے سے کوئی پیش رفت نظر نہ آنے کے بعد جماعت اسلامی کی قیادت آج آئندہ کے لائحہ ع مل کا اعلان کرے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے