English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان پوسٹ نے امریکا کیلیے پارسلز کی بکنگ بند کردی

القمر

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پوسٹ نے ایک ماہ سے امریکا کے لیے پارسلز کی بکنگ بند کردی ہے ۔ جس کے بعد ای کامرس کے ذریعے سامان بھیجنے والوں کے آرڈر مسلسل کینسل ہونے لگے۔ پاکستان پوسٹ ذرائع کے مطابق بکنگ بند کرنے کی وجہ امریکی شپنگ کمپنیوں کو معاوضے کی عدم ادائیگی ہے اور یہ بھی بتایا گیا کہ پاکستانی پیکنگ کا معیار بہتر نہ ہونا بھی وجہ ہے۔دوسری طرف آرڈر کینسل ہونے سے پاکستانی مصنوعات کی امریکا میں تجارت بند ہونے لگی ہے۔چھوٹے تاجروں اور ای کامرس سے جڑے افراد کا کہنا ہے حکومت امریکا کے لیے سامان کی ترسیل یقینی بنائے اور بکنگ پر بندش بند کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے