English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بانی پی ٹی آئی کی گفتگو ہی شائستہ نہیں ہوتی تو ان کا احتجاج کہاں سے پُرامن ہوگا؟ رہنما ن لیگ

The truth has come out from the mouth

اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ کب بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پرامن احتجاج کیا؟ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گفتگو پرامن نہیں ہوتی تو ان کا احتجاج کیا پرامن ہوگا؟

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ  جب وہ 2014 میں آئے تو کیا وہ پرامن احتجاج تھا؟ کیا پولیس کو ڈنڈے نہیں مارے؟ پی ٹی وی کی نشریات بند نہیں کیں؟ ایک سال ہوگیا بانی پی ٹی آئی عمران خان نے باہر آنے کی تمام کوششیں کیں لیکن ناکام ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا بیان مایوسی، جھنجھلاہٹ اور دروازے بند ہونے کا اظہار ہے، ادارے بانی پی ٹی آئی سے کس بات پر معافی مانگیں؟ پی ٹی آئی والوں نے ملک کو تباہ کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے