ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی؛ تیزرفتار ٹرک نے کار، موٹرسائیکلیں روند ڈالیں، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی




فوٹو: ایکسپریس نیوزفوٹو: ایکسپریس نیوز

  کراچی: ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار مال بردار ٹرک نے کار ، موٹر سائیکلوں اور چھیپا ایمبولینس کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ،  حادثے میں کار اور موٹر سائیکلیں تباہ ہوگئیں جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈیفنس موڑ کے قریب تیز رفتار مال بردار ٹرک نے کار ، موٹر سائیکلوں اور چھیپا کی ایمبولینس کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ خاتون سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے ، دلخراش حادثہ دیکھ کر لوگوں کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی جبکہ ڈیفنس پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور فوری طور پر جاں بحق اور زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا۔

accident2accident2

حادثے میں سفید رنگ کی کار تباہ ہوگئی جو کہ ٹرک کی عقب سے ٹکر کے باعث آگے موجود منی بس میں جا گھسی جس کے وجہ سے کار کا اگلا اور پچھلا حصہ بری طرح سے متاثر ہوا جبکہ ٹرک کے پہیوں تلے 2 سائیکلیں اور ایک موٹر سائیکل چھیپا کی تباہ ہونے والی ایمبولینس کے نیچے پھنسی ہوئی دکھائی دی۔

accident-3accident-3

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں سے ایک کی شناخت 34 سالہ اویس کے نام سے کی گئی جبکہ دوسرے متوفی کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کی جا رہی ہیں جس کی عمر 60 کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ زخمیوں میں 55 سالہ اصغر ، 30 سالہ آمنہ ، 30 سالہ حیدر ، 40 سالہ عادل اور 22 سالہ اسرار شامل  ہیں جنھیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

accident1accident1

اس حوالے سے ایس ایچ او ڈیفنس انسپکٹر غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد موٹر سائیکل سوار تھے جبکہ کار میں سوار ڈرائیور معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔

پولیس نے مال بردار ٹرک کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جبکہ پولیس ضابطے کی کارروائی میں مصروف ہے اور ٹرک کے ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کوششیں کر رہی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں