English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اینٹی کرپشن کی حراست سے فرار پی ٹی آئی ایم این اے دوبارہ گرفتار

Amendment Bill in the Supreme Court

ملتان:اینٹی کرپشن کی حراست سے فرار پی ٹی آئی ایم این اے امتیاز چودھری کو دوبارہ گرفتارکر لیا۔

میڈیا رپورٹس  کے مطابق اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ امتیاز چودھری کو ملتان ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا،امتیاز چودھری قطر فرار ہو رہے تھے نام ٹاپ لسٹ میں تھا۔

اینٹی کرپشن نے امتیاز چودھری کیخلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا تھا،بعدازاں امتیاز چودھری پولیس کی حراست سے فرار ہو گئے تھے۔

اینٹی کرپشن کی جانب سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کار سوار ملزمان نے اینٹی کرپشن کی گاڑی پر گجرات کی حدود میں فائرنگ کی اور زبردستی ان کو چھڑا کر فرار ہو گئے،30اور31جولائی کی درمیانی شب یہ واقعہ پیش آیا تھا، ایف آئی آر میں امتیاز چودھری پر ترقیاتی اسکیموں میں کک بیکس لینے کا الزام بھی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے