English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی کا پارلیمنٹ کے باہر عارضی بھوک ہڑتال کیمپ مؤخر

the hunger strike camp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ عارضی طور پر مؤخر کردیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت ہے تمام اراکین اپنے حلقوں میں جشن آزادی کی تیاری کریں، تمام اراکین اسمبلی کو ٹاسک سونپ دیے گئے ہیں۔

عمر ایوب کامزید کہنا تھا علامتی بھوک ہڑتال کیمپ کا دوسرا مرحلہ کچھ دنوں بعد دوبارہ شروع کریں گے،جس کا باقاعدہ اعلان بھی کیا جائے گا۔

واضح رہے تحریک انصاف نے مطالبات کے حق میں 23جولائی کو بھوک ہڑتال کیمپ لگایا جو آج عارضی طورپر ختم کردیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے