English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جامشورو: ڈی سی کی بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی ہدایت

القمر

جامشورو (نمائندہ جسارت) ڈپٹی کمشنر ریاض حسین وسان کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں ڈی سی نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات دیں کہ ضلع میں حفا ظتی ٹیکے لگانے کے پروگرام کو مزید موثر بنایا جائے تاکہ بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچایا جا سکے ۔ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران سے ضلع بھر میں حفاظتی ٹیکے لگانے کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا، جبکہ اس سلسلے میں منعقدہ اجلاس میں ڈی سی نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات دیں کہ سرکاری اور نجی میڈیکل سینٹرز پر 2 سال سے کم عمر کے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں کام کرنے والے ویکسینیٹرز اور ای پی آئی فوکل پرسن کے موبائل فون نمبرز سینٹر پر نمایاں لکھیں تاکہ والدین اپنے مقررہ سینٹر کے ویکسینیٹر سے رابطہ کر سکیں، انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات دیں کہ حفاظتی ٹیکوں کے متعلق آگاہی مہم چلائی جائے تاکہ والدین اپنے بچوں کو مختلف 12 خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھ سکیں۔ منعقدہ اجلاس میں محکمہ صحت کے افسران نے حفاظتی ٹیکے لگانے کے پروگرام سے متعلق اجلاس کو آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ ضلع کے مختلف اسپتالوں اور صحت مراکز میں باقاعدہ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جا رہے ہیں، ڈی سی نے ضلع کے تمام ای پی آئی ویکسینیٹرز کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے علا قوں میں حفاظتی ٹیکوں کی ایکٹوٹی تیز کرتے ہوئے 2 سال کے تمام بچوں کو مختلف بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے ضرور لگائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے