English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میرپورخاص: انٹرنیشنل تھر ایکسپریس ٹرین کی بندش کو 5 سال مکمل

القمر

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) 5 اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کی حیثیت ختم کر کے اس پر قبضہ کرنے کے فیصلے کے ردِعمل میں حکومت پاکستان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان وایا میرپورخاص، کھوکھراپار اورمونا باؤ کے راستے ہفتہ میں ایک روز چلنے والی انٹر نیشنل تھر ایکسپریس ٹرین کو فوری بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت 9 اگست 2019 کو کراچی سے چلنے والی آخری تھر ایکسپریس ہفتہ 10 اگست کی صبح وایا میرپورخاص پاکستان کے آخری ریلوے اسٹیشن زیرو پوائنٹ پر پہنچی تھی اور اسی روز شام کوآخری سفر پر وایا میرپورخاص کراچی کے لیے روانہ ہوگئی تھی۔ واضح رہے کہ 1965کی پاک بھارت جنگ کے باعث کھوکھراپار اور موناباؤ کا سفری راستہ بند کر دیا گیا تھا اور ایک طویل مدت تک یہ راستہ دونوں ممالک کے عوام کے لیے بند رہا، تاہم پرویز مشرف کے دورِ حکومت میں کروڑوں روپے کی لاگت سے ہنگامی بنیادوں پر میرپورخاص سے کھوکھراپار زیرو پوائنٹ تک میٹر گیج ریلوے ٹریک کو براڈ گیج میں تبدیل کر کے فروری 2006 میں اس راستے کو دونوں ملکوں کے عوام کی آمد ورفت کے لیے دوبارہ کھول دیا تھا۔ منصوبے کے تحت زیرو پوائنٹ کے نام سے پاکستان کی حدود میں نیا ریلوے اسٹیشن بھی تعمیر کیا گیا تھا، 41 سال کے بعد تھر ایکسپریس ٹرین کے آغاز پر سندھ بھر میں خوشی کی لہر دوڑ گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے