ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

افغانستان :سرکاری ملازمین کیلیے نمازباجماعت پڑھنا لازمی قرار

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغان طالبان نے سرکاری ملازمین کے لیے 5وقت کی نمازباجماعت پڑھنا لازمی قرار دے دی۔افغان میڈیا کے مطابق طالبان رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ نے نیا فرمان جاری کردیا جس میں سرکاری ملازمین کو 5وقت کی نماز باجماعت ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔افغان میڈیا کے مطابق حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ تمام سرکاری ملازمین5وقت کی نماز مسجد میں جاکر باجماعت ادا کریں اور بغیر کسی عذر کے باجماعت نماز ادا نہ کرنے والے کو سزا دی جائے گی۔افغان میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیبت اللہ اخوندزادہ نے متعلقہ وزارت کو فقہ حنفی کے مطابق سزاؤں کے نفاذ کی ہدایت کی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں