English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کی تیاریوں میں تیزی

تہران : ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال مزید بگڑ گئی ہے اور ایک وسیع البنیادی جنگ کا خطرہ مزید توانا ہوگیا ہے۔

ایران نے اپنی بحریہ کا اسلحۃ خانہ مضبوط بنانے کی خاطر اس میں ڈھائی ہزار سے زائد کروز میزائل شامل کردیے ہیں۔ مڈل ایسٹ مانیٹر ڈاٹ کام کی ایک رپورٹ کے مطابق ایران کے پاس دارانِ انقلاب نے اپنی بحری قوت میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔

ایرانی بحریہ کو دیے جانے والے نئے کروز میزائل راڈار پر دکھائی نہیں دیتے۔ یہ دھماکا خیز مواد لے جانے کی صلاحیت کے بھی حامل ہیں۔ ایرانی میڈیا نے دعوٰی کیا ہے کہ ان کروز میزائلوں کی مدد سے دشمن کو دور و نزدیک سے یکساں طور پر اور پوری قطعیت کے ساتھ نشانہ بنایا جاسکے گا۔

مڈل ایسٹ مانیٹر کے مطابق ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ ایرانی بحریہ اب بڑے تباہ کن جہازوں کو بھی تباہ کرنے کی اہلیت کی حامل ہے۔ ایرانی بحریہ کے اسلحہ خانے کو پاس دارانِ انقلاب کے سربراہ حسین سلامی کے جاری کردہ احکامات کے تحت مضبوط بنایا گیا ہے۔

مشرقِ وسطیٰ کے قضیے کے فریق بڑی جنگ کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔ لبنان، یمن اور عراق میں ایرانی حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ امریکی اور اسرائیلی فوج پر حملوں کی بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔ یمن اور لبنان کے عسکریت پسندوں نے اسرائیل میں مختلف ٹھکانوں اور بحیرہ احمر کے علاقے میں امریکی فوجیوں پر حملے بھی شروع کردیے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے