English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

میرپوخاص میں جشن آزادی کی تیاریاں عروج پر

القمر

میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ملک بھر کی طرح جشن آزادی شایان شان انداز سے منانے کیلئے میرپورخاص میں بھی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ گئی ہیں، یوم آزادی کے سلسلے میں گلیاں، سرکاری و نجی عمارتوں اور بازار سبز ہلالی پرچموں، جھنڈیوں اور رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے، بچوں کے ساتھ بڑوں کی خوشی بھی دیکھنے کے قابل ہے، بچوں کی جانب سے سبز ہلالی پرچم، چشمے، اسٹیکرز، چوڑیاں، کیپ، بینڈز اور قومی پرچم کے رنگوں والے ملبوسات کی خریداری عروج پر ہے اسٹالوں پر سجاوٹ کے سامان کی ایک سے بڑھ کر ایک ورائٹی موجود ہے یوم آزادی کے سلسلے میں گلیاں، مرکزی شاہراہیں، سرکاری و نجی عمارتیں اور بازار سبز ہلالی پرچموں، جھنڈیوں اور رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا جا رہا ہے دوسری جانب مہنگائی نے دیگر تمام کاروبار کے ساتھ ساتھ جشن یوم آزادی کے کاروبار پر بھی سخت منفی اثرات مرتب کئے ہیں جس سے تیار کنندگان اور دکاندار دونوں انتہائی پریشان ہیں اور مہنگائی کا شکوہ کرتے نظر آرہے ہیں مہنگائی کے حوالے سے لوگوں کا کہنا ہے کہ شہریوں میں جوش و خروش پہلے سے بھی زیادہ ہے مگر مہنگائی کی وجہ سے گزشتہ سال کی نسبت اشیا مہنگی ہو گئی ہیں جو عام شہری کی پہنچ سے دور ہوگئی ہیں لیکن ارض پاک سے محبت کے اظہار کے لئے ہر کوئی آزادی کی خوشیوں میں اپنے اپنے طریقے سے حصہ لینے کیلیے تیاریوں میں مصروف ہیں والدین کا کہنا ہے کہ بچوں کی ضد پر ان کو جشن آزادی کے حوالے سے خریداری کروانے آئے ہیں تا کہ وہ اپنے اسکولز کی تقاریب میں حصہ لے سکیں والدین اپنے بچوں میں وطن سے محبت اور حب الوطنی کا جذبہ پیدا کرنے کیلیے سبز ہلالی پرچم، کیپ، جھنڈیاں اور بیجز سمیت سبز ملبوسات کی خریداری بھی کروائی جا رہی ہے تاکہ بچے قومی جوش و جذبے سے جشن یوم آزادی منا سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے