English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

واہگہ بارڈر پرتعمیراتی کام جاری: یوم آزادی کی تقریب میں شہریوں کے داخلے پر پابندی

independence

  لاہور: باب آزادی واہگہ بارڈر کی آرائش وتزئین اور توسیع  کے کام کے پیش نظر  یوم آزادی کے موقع پر  واہگہ بارڈر پریڈ اور پرچم اتارنے کی تقریب میں شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی  جبکہ  محدود تعداد میں مہمان تقریب میں شریک ہوسکیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فروری 2024 میں پنجاب میں نگراں حکومت نے باب آزادی واہگہ بارڈر کی آرائش وتزئین اور توسیع کا منصوبہ شروع کیا تھا جس پر ابھی کام جاری ہے، تعمیراتی کام کی وجہ سے اس سال یوم آزادی پر واہگہ بارڈر پر ہونیوالی پاکستان رینجرز پنجاب کے جوانوں کی خصوصی پریڈ اور پرچم اتارے جانے کی تقریب میں عام شہریوں کو شرکت کی اجازت نہیں ہوگی۔

ذرائع کے مطابق محدود تعداد میں مہمان تقریب میں شریک ہوسکیں گے،  انتظامیہ کی جانب سے ایک بینرآویزاں کرکے شہریوں کو اس بارے میں آگاہ کیا گیا ہے ۔

خیال رہے کہ  واہگہ بارڈر کا نام پاکستان کی مشرقی سرحد پر واقع آخری گاؤں واہگہ کے نام سے منسوب ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے