ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

اسلام آباد:حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے فی لیٹر تک کمی کیے جانے کا امکان ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اب تک کی ورکنگ کے مطابق ملک میں پیٹرول ، ڈیزل اور مٹی کا تیل سستا ہونے کا امکان ہے، جس کے تحت  پیٹرول کی قیمت میں9 روپے فی لیٹر سے زائد کمی متوقع ہے جب کہ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں ساڑھے 8 روپے تک کمی کا امکان ہے۔

اسی طرح مٹی کے تیل میں 12 روپے سے زائد کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

پیٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی ورکنگ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا)  15 اگست کو بھیجے گی، جس کے بعد  وزیر خزانہ، وزیر اعظم کی مشاورت سے نئی قیمتوں کا اعلان کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں