ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھگدڑ کے نتیجے میں 7 ہندو زائرین ہلاک، بیسیوں زخمی

more deaths

بھارت کی ریاست بہار کے ضلع جہان آباد کے ایک مندر میں بھگدڑ کے نتیجے میں 7 زائرین ہلاک اور بیسیوں زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں میں پانچ خواتین ہیں۔

پولیس نے بتایا کہ بابا سِدھ ناتھ مندر میں گنجائش سے کہیں زیادہ زائرین جمع ہوگئے تھے۔ یہ لوگ ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ انتظامی امور ناقص تھے۔ شدید گرمی کے باعث متعدد افراد بے ہوش بھی ہوئے۔

یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ بھگدڑ کیوں مچی تھی۔ عام طور پر ایسی تقریبات میں بھگدڑ اس وقت مچتی ہے جب کوئی بڑی شخصیت آتی ہے اور اس کی سیکیورٹی پر مامور افراد راستہ بنانے کے نام پر لوگوں کو مار پیٹ کر دور کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں