English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

فیض حمید کا کورٹ مارشل سیاسی لحاظ سے ہے تو پھر جنرل باجوہ بھی لپیٹ میں آئیں گے، شیر افضل

اسلام آباد (آئی این پی) :ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا ہے  کہ،اگر فیض حمید کا کورٹ مارشل سیاسی لحاظ سے ہوتا ہے تو پھر جنرل باجوہ بھی لپیٹ میں آئیں گے، فیض حمید کے خلاف کارروائی خوش آئند ہے،جرنیلوں کا بھی احتساب ہونا چاہئے۔

میڈیا سے   گفتگو کرتے ہوئے شیرافضل مروت نے کہا لیفٹیننٹ  جنرل (ر)فیض حمید کی وجہ سے پی ٹی آئی کے خلاف پروپیگنڈا کیا جاتا رہا ہے، وہ  جنرل باجوہ کی ایما پر معاملات سرانجام دیتے رہے، اگر فیض حمید کے تانے بانے بانی پی ٹی آئی سے ملاکر کوئی کارروائی کی گئی تو قابل مذمت ہوگی۔

انہوں نے مزید کہاکہ   چار سال خاموشی کے بعد بانی پی ٹی آئی کے خلاف استعمال کرنا غلط ہوگا،فیض حمید نے پی ٹی آئی کو بھی ماموں بنائے رکھا،فیض حمید کے دورمیں بنائی گئی ویڈیوز بعد میں پی ٹی آئی کے خلاف استعمال ہوئیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے