English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

برطانیہ: لند ن کے علاقے لیسٹر اسکوائر میں چاقو حملہ‘ 2خواتین زخمی

برطانیہ میں چاقو حملے کے بعد پولیس اور فارنسک ٹیم جائے وقوع پر موجود ہے
برطانیہ میں چاقو حملے کے بعد پولیس اور فارنسک ٹیم جائے وقوع پر موجود ہے

لندن(انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کے علاقے لیسٹر اسکوائر میں ایک شخص نے 2راہگیروں پر چاقو سے حملہ کردیا۔ برطانوی میڈیا کے مطابق پولیس نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد اسپتال منتقل کردیا ہے۔ زخمیوں میں 11 سالہ بچی اور ایک 34 سالہ خاتون شامل ہے،جس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ حملہ اس علاقے میں کیا گیا جہاں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیشی عمل جاری ہے تاہم حملے کے محرک سے متعلق کچھ نہیں کہہ سکتے۔ فوری طور پر حملہ آور اور متاثرین میں کوئی تعلق ثابت نہیں ہو سکا۔یاد رہے کہ ایک ہفتے سے لندن کے علاقوں میں نسلی فسادات جاری ہیں۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے