ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا نئے اور پرانے پاسپورٹ کی تجدید کیلئے اہم فیصلہ

NADRA offices in Karachi closed

  اسلام آ باد: وفاقی حکومت نے نئے اور پرانے پاسپورٹ کی تجدید کیلئے اہم فیصلہ کرلیا۔

وزارت داخلہ نے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کی سمری  کابینہ کو بھجوا دی، رولز میں ترمیم  کے بعد پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنوایا جا سکے گا، کابینہ کی منظوری کے بعد رولز میں ترمیم کر دی جائے گی۔

مجوزہ رولز کے مطابق ملک بھر میں نیشنل بینک کے کسی بھی برانچ  میں پاسپورٹ کی تمام کیٹیگریز کی فیس جمع کرائی جا سکے گی۔

دوسری جانب وزارت داخلہ نے پاسپورٹ بحران پر قابو کیلئے 20 جدید لیمینیٹرز اور بیس پرنٹرز خریدنے کا فیصلہ کر لیا۔ پاسپورٹ حکام کے مطابق 5 جدید آرایم پی اور 2 ای پاسپورٹ پرنٹرز بھی خریدے جائیں گے۔

پاسپورٹ حکام نے آئندہ چھ ماہ کے لیے لیمینیشن پیپرز کا اسٹاک بھی منگو الیا، نئی اور مشینوں سے ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس کی پرنٹنگ ممکن ہوگی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں