ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کی جانب سے پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

اسلام آباد : حکومت کی جانب سے پاسپورٹ بنوانے والوں کے حوالے سے اہم فیصلہ سامنے آگیا، جس میں حکومت نے عوام کی سہولت کیلئے پاسپورٹ رولز میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نئے پاسپورٹ اور تجدید کرانے کے حوالے سے اہم فیصلہ کر لیا گیا، ترمیم کے بعد پاسپورٹ کسی بھی شہر سے بنوایا جا سکے گا۔

رولز میں ترمیم کے نتیجے میں کسی بھی نیشنل بنک میں پاسپورٹ کی تمام کیٹیگریز کی فیس جمع کرائی جا سکے گی، ترمیم کے بعد شناختی کارڈ کے طرز پر پاسپورٹ بنایا جا سکےگا۔

رولز میں ترمیم کی سمری وزارت داخلہ نے کابینہ کو بھجوا دی ، کابینہ کی منظوری کے بعد رولز میں ترمیم کر دی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں