ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی سی بی کی حسن علی کو انجری کا علاج انگلینڈ میں کروانے کی یقین دہانی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )نے قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باولر حسن علی کی کہنی کی سرجری کے حوالے سے مکمل علاج کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی ترجمان نے کہا کہ حسن علی سے انجری کے معاملے پر رابطہ کر لیاہے، ان کی کہنی کا علاج انگلینڈ میں کروایا جائے گا، کہنی کی سرجری اگست کے آخری ہفتے میں ہونے کا امکان ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر پی سی بی کے خرچے پر انگلینڈ 25 یا 26 اگست کو روانہ ہونگے۔

خیال رہے کہ  حسن علی کاونٹی سیزن کھیلتے ہوئے کہنی کی انجری کا شکار ہوگئے تھے، حسن علی کہنی کی سرجری کے بعد تین سے چار ماہ کرکٹ سے دور رہیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں