English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

روس کے ہزارمربع کلو میٹر علاقے پر قبضہ کرلیا ،یوکرین کا دعویٰ

روس کے علاقے کرسک میں یوکرینی فوج کی بمباری سے مکان تباہ ہوگیا ہے

کیف (انٹرنیشنل ڈیسک) یوکرینی فوج نے روسی علاقے کے تقریباً 1000 مربع کلومیٹر کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ کردیا۔ یوکرین کے چیف آف جنرل اسٹاف الیگزینڈر سرسکی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کہا کہ اس وقت روس کا تقریباً 1000 مربع کلومیٹر علاقہ یوکرین کی مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے۔ ادھر روسی نے دعویٰ کیا ہے کہ دونیتسک کے علاقے میں 19 بستیاں روسی فوج کے کنٹرول میں آ گئی ہیں۔ روسی وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایوانوکا، سرجیئیوکا، ماکائیفکا، کیرووو، آرتیوموو اور جیلانوئے کی بستیوں کو یوکرینی فوجیوں سے خالی کرانے کا عمل مکمل ہونے والا ہے ،جب کہ دونیتسک کی بستیوں کو جنوبی فوجی جتھوں نے آزاد کرایا ہے۔ دوسری جانب یوکرینی وزیرخارجہ نے امریکا سے روس کے خلاف مہلک میزائل ایم جی ایم 140اٹاکمز استعمال کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کردیا۔ ایک پریس کانفرنس کے دوران امریکی امور خارجہ کے نمائندے ویدانت پٹیل نے کہا کہ میں یوکرینی حکام سے ہوئی ملاقاتوں کا یہاں ذکر نہیں کرنا چاہتا۔ اس دوران یوکرینی وزیر دفاع رستم عمروف نے فرانسیسی ہم منصب سے بھی بات چیت میں فرانس کا دیا ہوا اسلحہ استعمال کرنے کی درخواست کی۔ رستم عمروف نے سوشل میڈیا پر بتایا انہوں نے فرانسیسی ہم منصب سے اس حوالے سے بہت اصرار کیا ہے کہ وہ دشمن کے فوجی اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے ہم پر سے پابندی ہٹائیں۔ برطانوی خبررساں ادارے دی ٹیلی گراف نے وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے نمائندے کے حوالے سے بتایا ہے کہ یوکرین کو برطانوی ساختہ اسٹارم شیڈو میزائلوں کے استعمال کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے