ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تدریسی کتب کی ترسیل میں کوتاہی برداشت نہیں، ڈپٹی کمشنر

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) ڈپٹی کمشنر زین العابدین میمن نے ضلع میں ٹیکسٹ بک کی ترسیل یقینی بنانے کے لیے متعلقہ افسران کوہر ممکن کوشش کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور اس ضمن میں کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو ڈی سی آفس کو آگاہ کیا جائے، جہاں سے بھی تدریسی کتب کی ترسیل نہ ہونے کی شکایات موصول ہوئی تو سخت کارروائی کی جائے گی۔ وہ ٹیکسٹ بک کی تقسیم کے حوالے سے شہباز ہال میں اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کے سرکاری اسکولوں میں ٹیکسٹ بک کی ترسیل کے حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ نگرانی کر رہے ہیں، اس لیے اس ضمن کسی بھی قسم کی کوتاہی کو ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہر تعلقہ کے اسسٹنٹ کمشنر کی نگرانی میں ٹیکسٹ بک کی ترسیل یقینی بنائیں تاکہ طالب علموں کو کسی بھی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اجلاس میں ضلعی و تعلقہ سطح کے ایجوکیشن افسران، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹو عبدالخالق بلوچ اور اسسٹنٹ کمشنرز نے شرکت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں