
برازیلیا (انٹرنیشنل ڈیسک) جنوب امریکی ملک برازیل کے مغرب میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 5 افراد ہلاک ہو گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق ریاست ماتو گروسو کے قصبے اپیکاس کے دیہی علاقے میں گر کر تباہ ہونے والے چھوٹے طیارے میں کوئی بھی زندہ نہیں بچا۔برازیلین حکام نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حادثے کے بعد طیارے میں آگ لگ گئی اور اس میں سوار 5 افراد ہلاک ہوگئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ لاشوں کو شناخت کے لیے فرانزک میڈیسن سینٹر پہنچایا گیا ہے اور حادثے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔