English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ثاقب نثار کے بھی  فیض حمید سے رابطے رہے مگر اب مان نہیں رہے، رہنما ن لیگ

 اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے بھی لیفٹیننٹ جنرل   (ر)فیض حمید سے رابطے رہے مگر اب مان نہیں رہے، احتساب اب ہرصورت ہوکر ر ہے گا اور تمام اداروں، سیاسی پارٹیوں کو اس احتساب کا حصہ بننا ہوگا۔

   میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے  کہا کہ رؤف حسن کے ملک مخالف صحافی سے رابطے تھے، اہم اور طاقتور ادارے نے احتساب کا عمل اپنے گھر سے کیا، ثاقب نثار کے فیصلوں نے ملک کو اس حال میں پہنچایا، رؤف حسن اکیلے آدمی نہیں تھے، یہ ایک پورا پلان تھا۔

انہوں نے مزیدکہاکہ حکومت مخالف کے تانے بانے بانی پی ٹی آئی سے ملتے ہیں، پی ٹی آئی کے 4 سال میں ملک کو معاشی، سیاسی نقصان پہنچا، رؤف حسن سے تحقیقات، فیض حمید کی گرفتاری کے بعد تحقیقاتی دائرہ وسیع ہوا ، پی ٹی آئی نے  جان بوجھ کر  ملکی معیشت کو نقصان پہنچا کرعوام کا معاشی استحصال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے