ٹنڈو محمد خان (نمائندہ جسارت) ملاکاتیار پولیس کی کارروائی 2 ایکٹو کرمنلز کو گرفتار کرلیے جن کے قبضے سے 2 غیر قانونی پستول، کارتوس اور ایک چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن نے کارروائی کرتے ہوئے ایک عورت مین پوری فروش سمیت 2 مین پوری سپلائرز کو گرفتار کرلیا جن سے 2000 مضر صحت مین پوریاں برآمد کرلی جبکہ مین پوری سپلائی میں استعمال ہونے والا چنگ چی رکشا پولیس تحویل میں لے لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی عابد علی گڈانی بلوچ کی ہدایات پر جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ایس ایچ او تھانہ ملاکاتیار نے جرائم پیشہ افراد کے کارروائی کرتے ہوئے دوران چیکنگ ٹنڈو محمد خان ٹو ملاکاتیار روڈ پنجاری واہ پر 2 ملزمان صغیر حسین چھلگری ظہیر چنا کو غیر قانونی اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل سمیت گرفتار کرلیا۔ملزمان کے قبضہ سے بغیر لائسنس اسلحہ 2 دیسی پستول اور 6 کارتوس برآمد کرلیے گئے ہیں جبکہ ایک CD-70 ہنڈا موٹر سائیکل ماڈل 2023ء برآمد کرلی گئی ہے جو تھانہ سیری ضلع حیدرآباد کی حدود سے چھینی گئی تھی۔ملزمان کے خلاف تھانہ ملاکاتیار پر غیر قانونی اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ایس ایچ او تھانہ بی سیکشن ٹنڈو محمد خان نے اپنے پولیس اسٹاف کے ہمراہ دوران چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے ایک عورت مین پوری سپلائر سمیت 2 ملزمان رضوان سموں،شریمتی کستوری کو گرفتار کرلیا جن سے 2000 مین پوریاں برآمد کرلی جبکہ مین پوڑی سپلائی میں استعمال ہونے والا چنگ چی رکشا پولیس تحویل میں لے کر ملزمان کے خلاف مین پوری ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔
