ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چین کے شمالی علاقوں میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال

چین میں موسلادھار بارش اور سیلاب کے دوران سڑک ٹوٹنے سے راستہ منقطع ہوگیا ہے

بیجنگ (انٹرنیشنل ڈیسک) چین کے شمالی علاقوں میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق چینی صوبے لیاؤننگ کے شہر دالین میں طوفانی بارش سے سڑکیں تالاب بن گئیں، سڑکوں پر پانی کے تیز بہاؤ میں گاڑیاں بہ گئیں جبکہ بارش سے مختلف حادثات میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دالین میں ایک گھنٹے میں 30 سے 40 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب مزید بارش کے پیش نظر حکام نے شہریوں کو احتیاطی اقدامات کی ہدایت کی ہے،جب کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی ٹیموں نے کام شروع کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں