ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی: انجینئر کے قتل میں ملوث ایک اور ملزم گرفتار

کراچی: کاونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ انویسٹی گیشن گارڈن پولیس نے ڈاکس کےعلاقے مچھر کالونی میں ٹیلی کام کمپنی کے ملازمین کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کے واقعے میں ملوث ایک اور ملزم کو گرفتار کرلیا جو کہ مفرور تھا۔

کاونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ انویسٹی گیشن (سی ٹی ڈی) کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت نور افسر کے نام سے کی گئی۔

واضح رہے کہ 28 اکتوبر سال 2022 میں مچھر کالونی میں عوام نے ٹیلی کام کمپنی کے انجینئر ایمن جاوید اور ڈرائیور اسحاق پہنور پر بچوں کے اغوا کا الزام لگا کر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر انھیں قتل کرنے کے بعد ان کی کار کو بھی نذر آتش کر دیا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں