ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فوجی کارروائی سے یرغمالیوں کی بازیابی ناممکن ہے، اسرائیلی فوج کا اعتراف

 تل ابیب :اسرائیلی فوج نے غزہ کی جنگ میں حماس سے شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہےکہ غزہ کی جنگ میں یرغمال بنائے گئے فوجیوں کی رہائی صیہونی فورسز کی کارروائیوں سے ناممکن ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج کے مختلف عہدیداروں نے صحافیوں سے گفتگو کرتےہوئے کہاکہ  اب تک ہم ایک بھی یرغمالی حماس سے آزاد نہیں کرا پائے ہیں،  گزشتہ روز بھی ہمارے آپریشن کے بعد 6 اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ملیں ہیں، موت کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز نے گزشتہ روز وسطی غزہ کی پٹی کے علاقے خان یونس میں ایک سرنگ کے اندر خفیہ معلومات کی بنیاد  پر جارحانہ آپریشن کیا تھا، جس کے مکمل ہونے کے بعد انہیں 6اسرائیلی قیدیوں کی لاشیں ملیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں