ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

لیڈی گاگا فلم ’جوکر: فولی اے ڈیکس‘ کے بارے میں نئی معلومات سامنے لے آئیں

لاس اینجلس: امریکی گلوکارہ اور اداکارہ لیڈی گاگا نے اپنی نئی فلم ’جوکر: فولی اے ڈیکس‘ کے بارے میں اہم معلومات فراہم کی ہیں۔

ایک تازہ انٹرویو میں گاگا نے ڈائریکٹر ٹاڈ فلپس کی تعریف کی اور ان کے تجربہ کی انفرادیت اور پیچیدگی کو سراہا ہے۔

لیڈی گاگا نے بتایا کہ نئی فلم مختلف اصناف جیسے ڈرامہ، کورٹ روم ڈراما، کامیڈی اور موسیقی کو آپس میں ملا کر پیش کرے گی۔

انہوں نے ڈائریکٹر کے متعلق کہا کہ وہ روایتی کہانی سے ہٹ کر، انتہائی انوکھے طریقے سے فلم کو بنا رہے ہیں۔

موسیقی کے حوالے سے گاگا نے بتایا کہ فلم میں موسیقی کا بھرپور استعمال ہوگا جو کہانی اور مناظر  کے مطابق ہوگا۔

فلم کی کاسٹ میں زیزی بیٹز، برینڈن گلیسن، کیتھرین کینر، جیکب لوفلینڈ اور ہیری لاٹی شامل ہیں۔

اصل فلم ‘جوکر’ پہلی آر ریٹیڈ فلم تھی جس نے عالمی سطح پر ایک ارب ڈالر سے زیادہ کی کمائی کی اور 11 آسکر نامزدگیاں حاصل کیں، فینکس نے بہترین اداکار اور ہلدور گوناڈوٹیر نے بہترین اوریجنل اسکور جیتا۔

‘جوکر: فولی اے ڈیکس’ کا پریمیئر 4 اکتوبر کو وینس فلم فیسٹیول 2024 میں کیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں