English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بانی پی ٹی آئی جب چاہیں گے جلسہ ہوگا: علی امین گنڈاپور

I ask the Prime Minister

پشاور: وزیرِ اعلی خیبر پختو نخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تصادم نہیں چاہتے ، 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرینگے۔

اسلام آباد میں ہونے والا جلسہ ملتوی ہونے سے متعلق بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا ہے کہ ترنول کے مقام جلسہ نہیں کرنا۔ بانی پی ٹی آئی جب چاہیں گے جلسہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ایک بار پھر آئین اور قانون کی پاسداری کی، آئین و قانون پر عمل درآمد کرنا سب پر فرض ہے۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو بھرپور جلسہ کرنا ہے، جلسہ اب 8 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقد کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے