راولپنڈی( نمائندہ خصوصی ) پنڈی ٹیسث بارش سے متاثر, میچ صبحِ 10 بجے کے بجائے ڈھائی بجے دوپہر شروع ہوا۔ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے روز راولپنڈی میں علی الصبحہونے والی بارش نے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کو بھی متاثر کیا۔ گو کہ بارش رک گئی تھی مگر آؤٹ فیلڈ گیلی ہونے کی وجہ سے کھیل اپنے وقت پر شروع نہ ہوسکا۔ امپائرز نے پہلے 11 بجے ، پھر ایک گھنٹے بعد اور حتمی معائنہ دوپہر ایک بجے کیا اور کھیل شروع کرنے کا عندیہ دیا۔ ٹاس 2 بجے اور باقاعدہ کھیل کا آغاز دوپہر ڈھائی بجے کا اعلان کیا گیا۔
