English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

غزہ کی جنگ روکنا سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے،منیراکرم

القمر

نیویارک (آن لائن)پاکستان نے پائیدار عالمی امن کے لیے اقوام متحدہ سے مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین جیسے تنازعات کو حل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی سفیر منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں اعلیٰ سطح کھلی بحث کے دوران کیا۔پاکستانی مستقل مندوب منیراکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے کہ اسرائیل کی
غزہ میں جاری نسل کشی کی جنگ کو ختم کرے۔ اعلیٰ سطح بحث کا موضوع ’’امن کا قیام و فروغ: امن کے نئے ایجنڈے کا عالمی، علاقائی اور قومی پہلوں سے جائزہ‘‘ تھا۔ ترجمان پاکستانی مستقل مشن کے مطابق بحث کی صدارت سیرا لیون کے وزیر خارجہ پروفیسر ڈیوڈ فرانسس کر رہے تھے۔ منیر اکرم اقوام متحدہ میں مستقل پاکستانی مندوب نے کہا کہ دہشت گردی و پرتشدد انتہا پسندی کی وجوہات کے حل میں ناکامی نے دنیا میں تنازعات کے پھیلائو کو جنم دیا ہے، اس حوالے سے بین الاقوامی حکمت عملیاں بڑی حد تک ناقص، غیر مؤثر اور غیر تسلی بخش ہیں۔غیر ملکی قبضے کے نتائج کہیں زیادہ واضح نہیں ہیں جتنا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر اور فلسطین میں ہیں۔سلامتی کونسل کی ذمے داری ہے کہ اسرائیل کی غزہ میں جاری نسل کشی کی جنگ کو ختم کرے۔منیر اکرم نے سیکورٹی اور بنیادی ضروریات اور خدمات کی فراہمی کو تشدد اور دہشت گردی کے خلاف کامیابی کے لیے ضروری قرار دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے