ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تھائی لینڈ : طیارے کے حادثے میں کوئی نہ بچ سکا، ریسکیو ورکرز

تھائی لینڈ میں ریسکیو ورکرز نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز حادثے کا شکار ہونے والے چارٹرڈ میں سوار افراد میں سے کوئی بھی بچ نہیں سکا ہے۔ اس چارٹرڈ فلائٹ میں پائلٹ سمیت 9 افراد سوار تھے۔

یہ طیارہ ایک گھنے جنگل میں گرا تھا۔ ریسکیو ورکرز کو غیر معمولی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا۔ طیارے کا کنٹرول ٹاور سے رابطہ منقطع ہوگیا تھا جس کے چند لمحوں بعد ہی وہ گر کر تباہ ہوگیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ طیارہ آن کی آن میں زمین پر آ گرا۔

جہاں طیارہ گرا وہاں بارشوں کے باعث دلدل بنی ہوئی ہے جس کے باعث ریسکیو ورکرز کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس طیارے میں پانچ چینی سیاح اور چار تھائی باشندے سوار تھے۔ سیسنا کاراوان C208B طیارہ تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک سے 100 کلومیٹر دور گرا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں