ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شیرافضل  مروت کی پی ٹی آئی کارکنوں سے معافی، آئندہ کوئی دعوی یا وعدہ نہ کرنے کا اعلان

  اسلام آباد:تحریک انصاف (   پی ٹی آئی) رہنما شیرافضل خان مروت نے آئندہ پی ٹی آئی جلسوں کیلئے لوگوں کو دعوت دینے کیلئے کوئی وعدہ یا دعوی نہ کرنے اور جلسہ منسوخ ہونے پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پی ٹی آئی جلسے کیلئے بڑے بڑے دعوے کئے اس پر کارکنوں سے معاذرت چاہتا ہوں۔

شیرافضل خان مروت نے کہا کہ سب سے پہلے میں پی ٹی آئی کے ان تمام کارکنوں سے دلی معذرت چاہتا ہوں جو 22 اگست کے جلسے میں شرکت کے لیے پاکستان کے کسی بھی کونے سے اسلام آباد آئے تھے، جب قیادت کی طرف سے اعلان ہوا تو میں سو رہا تھا اور جب میں بیدار ہوا تو پولیس نے اس گھر پر چھاپہ مارا جہاں میں ٹھہرا ہوا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ   میں نے جلسہ میں عوام کو ترغیب دینے اور مدعو کرنے کے لیے کئی ویڈیو پیغامات کیے تھے، میں نے بڑے بڑے دعوے کیے تھے کہ جلسہ ہر حال میں ہو گا لیکن مجھے نہیں معلوم تھا کہ کسی بھی بدلے ہوئے فیصلے پر مجھے اعتماد میں نہیں لیا جائے گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں