English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

بلوچستان واقعہ مجرموں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچا یا جائے، حافظ نعیم  

IMF's slavery document is named Budget

لاہور: امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے موسیٰ خیل بلوچستان میں 23 شہریوں کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ بلوچستان واقعہ سیکیورٹی اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے، بلوچستان واقعہ ملزموں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچا یا جائے۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ حکومت اپنے شہریوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے، سندھ اورجنوبی پنجاب میں کچے کے ڈاکوؤں کو کھلی چھٹی ملی ہوئی ہے، بلوچستان اور کے پی میں دہشت گرد جب جسے چاہے نشانہ بنالیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ  جس لرزہ خیز انداز میں شہریوں کو قتل کیا گیا وہ سخت تکلیف دہ ہے، حکومت عوام کو نہ تحفظ فراہم کررہی ہے اور نہ ہی سہولیات فراہم کررہی ہے، حکومت مہنگائی کے حوالے سے ہمارے مطالبات پورے کرےکاؤنٹ ڈاؤن کا عمل جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے