خانہ کعبہ سے تصل کلاک ٹاور پر بجلی گرنے کے منظر کی وڈیو تیزی سے وائرل ہوئی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا کہ بجلی کا ایک بڑا کڑکا ہوا اور مکہ کلاک ٹاور پر بجلی کے گرنے سے پھول جیسی شکل پیدا ہوئی۔
یہ منظر انتہائی حیرت انگیز تھا۔ اس حوالے سے وائرل ہونے والی وڈیو نے دنیا بھر کے لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کیا ہے۔ یہ منظر اس قدر زبردست اور شاندار تھا کہ لوگ حیران رہ گئے۔
بجلی کی ایک بہت بڑی لپٹ ٹکرانے پر بھی مکہ کلاک ٹاور کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ مکہ کلاک ٹاور دنیا کی بلند ترین عمارتوں میں سے ہے جس میں بجلی کو جذب کرنے کا سسٹم لگایا گیا ہے تاکہ شہر کے لوگ بجلی کی زد میں آنے سے محفوظ رہیں۔ مکہ کلاک ٹاور پر کئی بار بجلی گرچکی ہے۔

