کراچی: سابق صدر عارف علوی پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات ختم کرنے کے لیے متحرک ہوگئے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بدھ کو سابق صدر عارف علوی نے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں عاطف خان ، جنید اکبر اور شکیل خان سے اہم ملاقات کی اور متعلقہ رہنماؤں کو وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف بیانات سے روک دیا۔ اس موقع پر عارف علوی نے سوشل میڈیا پر مخالف بیانات دینے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی۔
میڈیا کے مطابق سابق صدر نے ناراض رہنماؤں کو جلد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی بھی یقین دہانی کروائی ۔
یاد رہے کہ شکیل خان کی کابینہ سے برطرفی کے بعد پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آئے تھے اور عاطف خان اور جنید اکبر نے شکیل خان کے حق میں بیان دیا تھا۔ شیر علی ارباب نے بھی گڈ گورننس کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

