ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عارف علوی تحریک انصاف میں اختلافات ختم کرانے کیلیے متحرک

Arif Alvi active to end differences

کراچی: سابق صدر عارف علوی پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات ختم کرنے کے لیے متحرک ہوگئے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق بدھ کو سابق صدر عارف علوی نے پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے رہنماؤں عاطف خان ، جنید اکبر اور شکیل خان سے اہم ملاقات کی اور متعلقہ رہنماؤں کو وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کیخلاف بیانات سے روک دیا۔ اس موقع پر عارف علوی نے سوشل میڈیا پر مخالف بیانات دینے سے گریز کرنے کی بھی ہدایت کی۔

میڈیا کے مطابق ‎سابق صدر نے ناراض رہنماؤں کو جلد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی بھی یقین دہانی کروائی ۔

‎یاد رہے کہ شکیل خان کی کابینہ سے برطرفی کے بعد پی ٹی آئی میں اختلافات سامنے آئے تھے اور ‎عاطف خان اور جنید اکبر نے شکیل خان کے حق میں بیان دیا تھا۔ ‎شیر علی ارباب نے بھی گڈ گورننس کمیٹی پر عدم اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں