ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ترکیہ 5برس بعد یورپی یونین کے اجلاس میں شرکت کرے گا

انقرہ (انٹرنیشنل ڈیسک) ترکیہ کے وزیر خارجہ یورپی یونین کے اجلاس میں 5سال کے عرصے میں پہلی بار شرکت کے لیے برسلز جائیں گے۔ خبررساں اداروں کے مطابق یورپی یونین کا یہ اجلاس غیر رسمی ہے، تاہم ترکیہ کو اس میں دعوت دی گئی ہے۔ واضح رہے ترکیہ یورپی یونین کا مکمل رکن بننے کے لیے 1999 ء سے امیدوار ہے۔ اس سلسلے میں اس کی بات چیت 2005 ء میں شروع ہوئی تھی ، لیکن بعد میں بات چیت کا یہ سلسلہ مختلف وجوہات کی وجہ سے رک گیا۔ اس دوران انقرہ اور برسلز کے درمیان خراب تعلقات رہے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں