English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

راولپنڈی: 7 بہنوں کے اکلوتے بھائی کے قاتل گرفتار

القمر

راولپنڈی(صباح نیوز)راولپنڈی کی نصیر آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 7 بہنوں کے اکلوتے 23 سالہ بھائی کو قتل کرنے والے3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔پولیس کے مطابق مقتول علی احمد 7 بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، ملزمان نے گھر کے سامنے کھڑے ہونے سے منع کرنے پر چھریوں کے وار سے علی احمد کو قتل کر دیا تھا۔گرفتار ملزمان میں حبیب، حیات اور زبیر شامل ہیں۔واقعہ کی اطلاع پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے ایس پی پوٹھوہار اور نصیر آباد پولیس کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا تھا۔ ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے