کراچی: صوبائی وزیر آبپاشی سندھ کا کہنا ہےکہ بارشوں کے پانی کا ایک بڑا ریلا بلوچستان سے سندھ میں داخلہ ہوگیا ہے، جس کے بعد سرحدی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے، اس حوالے سے اقدامات کیے جارہے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق صوبائی وزیر آبپاشی نے منچھر جھیل سمیت بلوچستان کے سرحدی علاقوں کا دورہ کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان سے پانی کا بڑا ریلہ سندھ میں داخل ہو رہا ہے،محکمہ آبپاشی کا عملہ مختلف بندوں کی نگرانی کر رہا ہے۔
خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے بارشوں کے حوالے سے پہلے ہی آگاہ کرکے اداروں کو الرٹ جاری کیا تھا، سندھ بھر میں بارشیں ہونے سے شہروں کی حالت خراب ہوگئی ہے، صوبائی حکومت توجہ دینے کے بجائے صرف بیانات دینے تک عمل کررہی ہے۔

