ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جیکب آباد : بارش کے بعد سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) تیز ہوا کے ساتھ بارش، سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں، ساری رات بجلی بند، اگلے دن بحال ہوئی، شہریوں کو مشکلات، سینیٹر کے بنگلے اور ایم پی اے کے پمپ کے سامنے قومی شاہراہ پانی کی لپیٹ میں، اسٹیشن روڈ سے 3 ہفتوں سے پانی کی نکاسی نہ ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب تیز ہوا کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی جس کی وجہ سے سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں، چند منٹوں کی بارش کے بہانے سیپکو نے بجلی کی فراہمی معطل کر دی، ساری رات شہری بجلی سے محروم رہے، اگلے دن بجلی بحال کی گئی، قومی شاہراہ پر سینیٹر اسلم ابڑو کے بنگلے اور ایم پی اے حاجی شیر محمدمغیری کے پیٹرول پمپ کے سامنے روڈ پانی میں ڈوب گیا، صفائی نہ ہوئی جبکہ اسٹیشن روڈ پر 3 ہفتوں سے کھڑے پانی کی شکایات کے باوجود نکاسی نہیں کی گئی، پانی کی نکاسی کے لیے پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو 32 ہارس پاور کی 3 موٹریں بھی فراہم کی گئی ہیں، پانی کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں، علاوہ ازیں علاقوں میں عدم صفائی اور گندگی سے وبائی امراض پھوٹنے کے امکان ہیں۔ دوسری جانب مچھر مار اسپرے بھی نہیں کیا گیا، بازاروں میں پانی جمع ہونے کی وجہ کاروبار بھی متاثر ہے۔ شہریوں نے کمشنر لاڑکانہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں