English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جیکب آباد: رین ایمرجنسی کے باوجود گڑھی خیرو کے اسسٹنٹ کمشنر کی سیٹ خالی

القمر

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) رین ایمرجنسی کے باوجود گڑھی خیرو کے اسسٹنٹ کمشنر کی سیٹ 2 ماہ سے خالی، تاحال تقرری نہ ہوئی، بارش متاثرین دربدر، مختار کار آفس سمیت مختلف علاقے پانی میں ڈوب گئے، نکاسی نہ ہوئی، احتجاج، کمشنر لاڑکانہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق ضلع میں طوفانی بارشوں کے پیش نظر رین ایمرجنسی کے باوجود گڑھی خیرو میں اسسٹنٹ کمشنر کی سیٹ 2 ماہ سے خالی ہے جس پر تاحال تقرری نہیں کی گئی، ڈی سی نے جس اسسٹنٹ کمشنر کو اضافی چارج دیا ہے وہ ذمہ داری لینے کے باوجود کچھ کرنے کو تیار نہیں، بارش متاثرین دربدری کا شکار ہیں، کوئی داد رسی کرنے والا نہیں، مختار کار دفتر سمیت مختلف علاقے بارش کے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں جہاں سے پانی کی نکاسی نہیں کی گئی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں سجاد، قربان، منیر احمد، اکبر علی اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ضلع میں رین ایمرجنسی کا نفاذ ہے اور گڑھی خیرو میں اسسٹنٹ کمشنر موجود نہیں، شہر بارش میں ڈوب رہا ہے، افسران فنڈز ٹھکانے لگانے میں مصروف ہیں، بارش کے پانی کی بروقت نکاسی نہ ہونے کی وجہ سے موذی امراض پھوٹ پڑے ہیں، کو ئی پرسان حال نہیں۔ انہوں نے کمشنر لاڑکانہ اور پی ڈی ایم ا ے سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے