کراچی:پاکستان ریلوے نے کراچی سے راولپنڈی کیلئے سر سید ایکسپریس کا افتتاح کرکے پہلی ٹرین مسافروں کے لے کر روانہ ہوگئی، سر سید ایکسپریس پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت چلائی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان ریلویز کاکہنا ہے کہ ٹرین رات 9 بجے کراچی سے روانہ ہو کر اگلے روز رات 9بجے راولپنڈی پہنچے گی، مسافروں کیلئے فری وائی فائی کی سہولت بھی میسر ہوگی اور ٹرین کی ٹکٹ کی ادائیگی گھر بیٹھے موبائل ایپلی کیشنز کے ذریعے بھی کی جا سکے گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ ٹرین راولپنڈی سے دوپہر ڈیڑھ بجے روانہ ہو کر اگلے روز دوپہر1بجکر50منٹ پر کراچی پہنچے گی،سرسید ایکسپریس سے پاکستان ریلویز کو سالانہ تقریبا 3ارب روپے کی آمدن ہوگی۔

