English Al Qamar Urdu جون 29, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

باغی بھارتیوں کا منی پور میں ڈرون حملہ

نئی دہلی: بھارتی ریاست منی پور میں باغیوں کی جانب سے سیکورٹی فورسز پر مہلک ڈرون حملہ کیا گیا ہے جس میں دھماکہ خیز مواد گرایا گیا۔ پولیس نے اس حملے کو شورش زدہ شمال مشرقی علاقے میں “تشدد میں نمایاں اضافہ” قرار دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حملے میں ایک 31 سالہ خاتون جاں بحق اور چھ افراد زخمی ہوئے۔ پولیس کے مطابق یہ حملہ باغیوں کا “بے مثال” تھا، جس میں راکٹ سے چلنے والے دستی بموں کے سر گرانے کے لیے ڈرون کا استعمال کیا گیا۔

منی پور میں مئی 2023 سے ہندو اکثریتی اور بنیادی طور پر عیسائی کوکی برادری کے درمیان نسلی تنازعے کے باعث لڑائی جاری ہے، جس میں اب تک کم از کم 200 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

حریف ملیشیائیں ریاست کے ان حصوں میں ناکہ بندی کیے ہوئے ہیں جن کی سرحدیں جنگ زدہ میانمار سے ملتی ہیں۔ دونوں گروہوں کے درمیان دیرینہ تناؤ زمین اور سرکاری ملازمتوں کے لیے مسابقت کے گرد گھومتا ہے، جبکہ حقوق کارکنان مقامی رہنماؤں پر سیاسی فائدے کے لیے نسلی تقسیم کو بڑھاوا دینے کا الزام لگاتے ہیں۔

منی پور پولیس کے بیان کے مطابق، “ڈرون بم عام طور پر جنگ میں استعمال ہوتے رہے ہیں، لیکن سیکورٹی فورسز اور عام شہریوں کے خلاف دھماکہ خیز مواد کو استعمال کرنے کے لیے ڈرون کی یہ حالیہ تعیناتی تشدد میں ایک نئے اور خطرناک مرحلے کی نشاندہی کرتی ہے۔”

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ریاستی دارالحکومت امپھال کے قریب حملہ “مبینہ کوکی” باغیوں نے کیا تھا۔ زخمی ہونے والوں میں ایک آٹھ سالہ بچی سمیت تین شہری اور دو پولیس اہلکار شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے