English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

حکومتیں ہمارے بغیربن سکتی ہیں چل نہیں سکتیں، حافظ حمد اللہ

Without us, governments can be formed

اسلام آباد: جے یو آئی ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ ہمارے بغیر حکومتیں بن سکتی ہیں چل نہیں سکتیں۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کو سپورٹ نہیں کریں گے اپوزیشن میں بیٹھیں گےیہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی

ان کا کہنا تھا کہ جے یو آئی کسی کے ساتھ نہیں ،ہم صرف عوام کے ساتھ ہیں۔2024 کے انتخابات الیکشن نہیں آکشن تھا ۔پی ٹی آئی کے ساتھ ایشو ٹو ایشو ساتھ دینے کا اتحاد کیا ۔پی ٹی آئی کے ساتھ اسمبلی کے اندر ایک دوسرے کا ساتھ دینا طے ہوا۔

جے یو آئی رہنما کا کہنا تھا کہ حکومت بتائے ججز کی تعداد بڑھانے کی کیا ضرورت پیش آئی ۔ججز کی تعداد بڑھانے کے وقت کی نوعیت کو بھی دیکھیں گے ۔پی ٹی آئی رہنماوں کے موقف الگ ہیں کس سے بات کریں ۔جے یو آئی نے سیاسی شناخت سامنے رکھ کر وقف اپنایا ہوا ہے۔ ججز کے معاملے میں حکومت ہمیں قائل کر لے تو حمایت کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے