English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

کھپرو: سرکاری اسکول سے پانی نکالنے کیلیے مشینری پہنچا دی گئی

القمر

کھپرو (نمائندہ جسارت) برسات کے بعد میونسپل کمیٹی نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گراؤنڈ سے پانی نکالنے کے لیے ہیوی مشینری پہنچا دی تاکہ تعلیم نظام شروع کیا جا سکے، جبکہ کلاس روم میں پانی ہونے کی وجہ سے اساتذہ بھی باہر بیٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق برسات کے بعد گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گراؤنڈ میں میونسپل کمیٹی کی جانب سے ہیوی مشینری پہنچا دی گئی تاکہ ہائی اسکول گراؤنڈ سے پانی نکالا جائے اور تعلیمی نظام شروع کیا جا سکے اور بچے اپنی پڑھائی شروع کر سکیں، جبکہ برسات کے دوران کلاس روم تک پانی داخل ہو گیا تھا جس کی وجہ سے اسکول بند پڑا تھا، انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے فوری احکامات جاری کیے، مشینری پہنچا دی گئی تاکہ پانی نکالا جا سکے جس کے بعد 2 سے 3 روز میں تعلیمی نظام شروع کیا جا سکے گا، جبکہ تمام اساتذہ اپنی ڈیوٹی دے رہے ہیں، کلاس روم تک پانی ہے، باہر بیٹھے ہیں، پانی ختم ہونے کے بعد طلبہ تعلیم حاصل کرنے کے لیے اپنی کلاس روم میں پہنچ جائیں گے اور اپنا تعلیم نظام جاری رکھیں گے جس پر انتظامیہ کا شکریہ ادا بھی کیا گیا، اساتذہ اور شہریوں کی جانب سے میونسپل چیئر مین شکریہ ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے